صبح کے اوقات میں حیدرآباد میں چہل قدمی کرنے والوں کے حادثہ کا شکار
ہونے اور اموات پر شہریوں میں ان کی سلامتی سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے۔شراب پی کر گاڑی چلانے یا
حالت نیند میں گاڑی چلانے کے حالیہ دنوں میں پیش آئے حادثات میں چہل قدمی کرنے والے نشانہ بنے ۔ایسے حادثات میں اموات کو دیکھتے ہوئے ان کے تحفظ کی شہریوں نے پولیس سے خواہش کی ہے۔